جمہوریت پسندوں کواس معاملے کیلئے اپنا وزن دوسروں کے پلڑے میں نہیں ڈالنا چاہیے
بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے:رہنما ن لیگ کا انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے