روس میں آبادی بڑھانے کیلئے نئی پالیسی متعارف

25 سال سے کم  عمر خواتین کو خاندان شروع کرنے پرایک لاکھ روبل انعام دیا جائے گا

ماسکو(آن لائن)روس بھی ملک میں شرحِ پیدائش میں کمی دور کرنے کے لیے چین اور جاپان کی طرح کوششوں میں لگ گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق روس نے اس حوالے سے اپنا الگ طریقہ کار بھی متعارف کرا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کیرلیا میں 25 سال سے کم عمر نوجوان خواتین کو خاندان شروع کرنے اور صحت مند بچے کی پیدائش پر 1 لاکھ روبل (2 لاکھ 66 ہزار 208 روپے) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ان پیسوں کی حق دار ہونے کے لیے خواتین کی عمر 25 سال سے کم اور ان کا مقامی یونیورسٹی یا کالج میں طالبہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔اس قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ دورانِ پیدائش انتقال یا کمزور بچوں کی پیدائش پر ماؤں کو یہ پیسے نہیں ملیں گے۔