پاکستان اور بھارت کی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی(آئی این پی ) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج  اور  ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھی گئی ۔رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور  پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر  بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان  رہا  اور  100 انڈیکس 3282 پوائنٹس کمی سے 110285 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا  تھا۔