حادثات، ایک ہی خاندان کے 4افرادسمیت 6جاں بحق

خانیوال میں موٹرسائیکل سوار بابر، اسکی اہلیہ ،بیٹی اور بہن کو ٹرک نے کچل دیا 
بہاولنگر میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار انور اور اس کی اہلیہ نے دم توڑا 
خانیوال،بہاولنگر (خصوصی رپورٹ)مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کید وران ایک ہی خاندان کے 4افرادسمیت 6جاں بحق ہو گئے،بتایا گیا ہے کہ خانیوال میں3کسی ملتان روڈ پر 2موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار فیملی سڑک پر جا گری اور پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں سکنہ دندی سرگانہ کا رہائشی 32 سالہ بابراقبال،اسکی 30 سالہ بیوی فاطمہ بی بی ،کمسن بیٹی زریش فاطمہ اور 30 سالہ بہن مصباح بی بی جاں بحق ہوگئے،ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے منی ٹرک کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔ادھربہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ محمد انور اور اس کی اہلیہ انور بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی بی ڈویڑن موقع پر پہنچ گئی اور اس نے مسافر بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، جاں بحق میاں بیوی گا ئوں تارہ جات کے رہائشی تھے اور اپنے گھر جا رہے تھے۔