طالبہ نے یونیورسٹی کی چھت سے چھلانگ لگا دی

 فاطمہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں،  حالت تشویشناک، فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ ،موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا
یونیورسٹی میں داخلہ لیے تین ماہ ہوئے تھے، طالبہ کی غیر حاضری کا مسئلہ نہیں ، اسکی یونیورسٹی میں حاضری 90 فیصد ہے
لاہور (  کرائم رپورٹر) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس پر تشویش ناک حالت میں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔21سال کی طالبہ فاطمہ نے یونیورسٹی کی دوسری منزل سے چلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جس پر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خود کشی کی کوشش کرنے والی فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ فاطمہ کو یونیورسٹی میں داخلہ لیے اڑھائی سے تین ماہ ہوئے تھے، طالبہ کی غیر حاضری کا مسئلہ نہیں ہے، اسکی یونیورسٹی میں حاضری 90 فیصد ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں، فاطمہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، طلبہ کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، موبائل فون اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے، تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔چند روز قبل اسی یونیورسٹی میں ڈی فارم کے ایک اور طالبعلم نے بھی عمارت سے کود کر خودکشی کی تھی اور وہ جان کی بازی بھی ہار گیا تھا۔