4 ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس میں4 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے۔انسپکٹر انتظار کو تھانہ لٹن روڈ سے تبدیل کرکے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا،انسپکٹر وقاص کو تھانہ قلعہ گجر سنگ،انسپکٹر محسن شہزاد کاہلوں کو تھانہ ڈیفنس سی اورانسپکٹر رانا اویس کو تھانہ غالب مارکیٹ کا ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا۔