ایس ایچ اوز و چوکی انچارجوں کے تقرروتبادلے۔

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سروس ریکارڈ وکارکردگی جارنچ پڑتال کے بعد 13 تھانوں کے ایس ایچ اوز اورچوکی انچارجز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سب انسپکٹر احسن اقبال کو ایس ایچ او مزنگ، سب انسپکٹر حسین زبیر ایس ایچ او سرور روڈ،سب انسپکٹر محمد ذکاء ایس ایچ او گجر پورہ، سب انسپکٹر شہزاد نعیم ایس ایچ او شادمان، سب انسپکٹر بلال احمد ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،سب انسپکٹر عمران مصور ایس ایچ او لوہاری گیٹ، سب انسپکٹر اسد بشیر ایس ایچ او ہڈیارہ، سب انسپکٹر دلاور علی ایس ایچ او گڑھی شاہو،سب انسپکٹر عزیر ارشد ایس ایچ او ہیئر،سب انسپکٹر خضر حیات ایس ایچ او غالب مارکیٹ، سب انسپکٹر محمد یاسین انچارج چوکی راجا مارکیٹ،سب انسپکٹر واجد علی ایس ایچ او پرانی انارکلی اور سب انسپکٹر فہد علی کوانچارج چوکی اکرم پارک تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر رائے آصف جبار، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس، ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد،ایس ایچ او لوہاری گیٹ لیڈی سب انسپکٹر حاجن آسیہ،ایس ایچ او پرانی انار کلی انسپکٹر رضا ذاکراورانچارج چوکی راجہ مارکیٹ سب انسپکٹر عامر رفیع کو پولیس لائنز جبکہ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آرایف اور ایس ایچ او ہیئر سب انسپکٹر توصیف احمد کوجنرل ڈیوٹی تھانہ سول لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔