ٹرمینل، لاؤنجز، پارکنگ اور کارگو سہولیات میں اضافہ؛ گلگت بلتستان میں سیاحت کو تقویت ملے گی
روانگی لاؤنج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 مسافروں تک کر دی جائے گی:ترجمان
اسکردو (آن لائن) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے سیاحت کے فروغ اور بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کے پیش نظر اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایئرپورٹ کی استعداد اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، جس سے گلگت بلتستان کے فضائی رابطوں اور سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت ٹرمینل عمارت کا رقبہ 21 ہزار مربع فٹ سے بڑھا کر 39 ہزار مربع فٹ کیا جائے گا، جبکہ روانگی لاؤنج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 مسافروں تک کر دی جائے گی۔ اسی طرح آمد لاؤنج کی گنجائش
80 سے بڑھا کر 200 مسافروں تک پہنچائی جائے گی