لاہور(خصوصی رپورٹ ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نیاپ لفٹ فا ئونڈیشن کے تعاون سے اپنے بائیو ڈائیورسٹی حب میاواکی جنگل کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، شعبہ انوائرنمنٹ سائنسز کی سربراہ عارفہ طاہر اور ہوپ اپ لفٹ فا ئونڈیشن کی سی ای او لبنیٰ شکوہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے یہ پراجیکٹ اپنی والدہ انیس الٰہی افتخار سے منسوب کیا ہے جو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ بھی تھیں اور انہوں نے یہاں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے "گرین پنجاب" پروگرام شروع کیا ہے، یہ میاواکی جنگل پنجاب حکومت کے ویڑن کو آگے بڑھائے گا۔