لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ ان فٹ ہو کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ حسیب اللّٰہ کے ہاتھ پر گیند لگی، جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے ا?ئے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر 2 ٹیسٹ کی سیریز کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلیے ایک ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے والے حسیب اللّٰہ دورہ جنوبی افریقہ میں وکٹ کیپر محمد رضوان کیساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حسیب اللّٰہ نے 21 جنوری 2024 کو کرائسٹ چرچ میں شاہین شاہ ا?فریدی کی قیادت میں اپنا پہلا ٹی20 بطور اوپننگ بیٹر کھیلا تھا، جبکہ 24 نومبر 2024 کو بلاوایو میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں حسیب اللّٰہ نے بطور بیٹر پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلا۔حسیب اللّٰہ دورہ ا?سڑیلیا اور زمبابوے میں پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ تھے، البتہ دورہ جنوبی افریقہ میں انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم تک محدود رکھا گیا تھا