لاہور ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں کارروائیاں،جعلی سکیموں اور فون فراڈ کرنے والے نیٹ ورک پہلے توڑے جائیں گے:ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان کی عالمی ساکھ بچانے کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو ملک بھر میں کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے،حالیہ چند دنوں میں لاہور ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں کال سینٹرز کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔ترجمان حکام کے مطابق جعلی سکیموں اور فون فراڈ کرنے والے نیٹ ورک پہلے توڑے جائیں گے۔