چور گرفتار، ساڑھے 12 تولے زیورات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقہ میں شہری کے لاکھوں مالیت کے زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کا معمہ حل ہوگیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کیخصوصی ٹاسک پر ملزم کوگرفتار کرکیمال مسروقہ برآمد کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواں کوٹ راشد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیاملزم سے شہری کا چوری کیا گیا تقریباً 43 لاکھ مالیت کا 12.5تولے کے زیورات برآمد کرلیا گیا ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق اس کے علاوہ ملزم سے چوری کیئے گے 3عدد سامسنگ ٹیبلیٹ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیامدعی مقدمہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملزم کیرکشہ میں سوار ہو نجی بس سٹینڈ پر آیاملزم نے مدعی مقدمہ کا سامان رکشہ سے اتارا مگر قیمتی سامان والا بریف لیکر فرار ہو گیاملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان نے مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیامال مسروقہ واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔