4 ماہ میں 2202 گداگروں کیخلاف کارروائیاں

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر بھر کے گداگروں کے خلا ف کریک ڈائون جاری،4 ماہ کی مدت میں 2202 گداگروں کے خلاف مئوثر کارروائی کی گئی۔ سی ٹی اونے کہا کہ 2202 گداگروں میں سے 1145 خواتین، 474 مرد 249 بچے اور 334 خواجہ سرا شامل ہیں۔ٹریفک پولیس لاہور نے اس مدت میں نہ صرف سڑکوں سے ان بھکاریوں کو ہٹایا بلکہ ان کی فلاح کیلئے بھی کام کیا ہے، 513 گداگروں کو ایدھی ھومز منتقل کیا گیا جبکہ 74 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو،135 بھکاریوں کو سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے ذریعے معاونت فراہم کرائی جا چکی ہے۔اسی طرح 1480 بھکاریوں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو تلاش کرکے یا رہائش کا بندوبست کر کے دیا جا چکا ہے۔