قصور(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی پتوکی نے انسدادِ گداگری خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار پیشہ ور گداگروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ سٹی پتوکی میں تعینات سب انسپکٹر مقصود احمد خان نے ملزم خادم حسین، سب انسپکٹر ارشد محمود نے ملزم حسن مقبول جبکہ اے ایس آئی عبدالمجید نے ملزمان محمد علی اور حمزہ کے خلاف عوام سے زبردستی بھیک مانگنے اور پیشہ ورانہ گداگری کے الزام میں تحریری استغاثے جمع کروائے، جن پر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔