جیلوں میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کھولنے کی تیاری

لاہور سمیت پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیلوں میں سی ایس ڈی سٹور کھلیں گے، سٹور انتظامیہ کیساتھ جلد محکمہ جیل خانہ جات ایم او یو سائن کریگا
لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی معیاری چیزوں کے لیے سی ایس ڈی سٹور کھلیں گے۔ سی ایس ڈی سٹور لاہور سمیت پنجاب کی تمام جیلوں کھلیں گے۔سی ایس ڈی ڈیپارٹمنٹل سٹور انتظامیہ کیساتھ جلد محکمہ جیل خانہ جات ایم او یو سائن کریگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں اب سی ایس ڈی سٹور کھلیں گے۔لاہور سمیت پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیلوں میں سی ایس ڈی سٹور کھلیں گے۔جلد سی ایس ڈی سٹور انتظامیہ اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان ایم او یو متوقع ہے۔جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹور بند ہونے سے جیلوں میں خریداری کے لیے کمیٹیاں بنائی گئی تھیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کی سربراہی میں کمیٹیاں اب ہر جیل میں خریداری کر رہی ہیں۔سی ایس ڈی سٹور اوپن ہونے کے بعد کمیٹیاں تحلیل ہو جائیں گی اور جیلوں میں قیدیوں کی تمام ضروریات کی چیزیں سی ایس ڈی سٹور سے خریدی جائیں گی۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سی ایس ڈی انتظامیہ کیساتھ بات چیت چل رہی ہے۔جلد ہی جیلوں میں سی ایس ڈی سٹور اوپن ہو جائیں گے۔سی ایس ڈی سٹور سے قیدیوں کو معیاری اور بہترین چیزیں کھانے کے لیے ملیں گی۔