راولپنڈی: 17 سالہ سدرہ کے قتل کیس میں بھائی سمیت اشتہاری ملزم گرفتار

راولپنڈی: 17 سالہ سدرہ کے قتل کیس میں بھائی سمیت اشتہاری ملزم گرفتار

راولپنڈی میں جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی 17 سالہ سدرہ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 تھانہ پیرودھائی پولیس نے سدرہ کے بھائی کو اشتہاری ملزم کے طور پر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم قتل، جرگے اور تدفین میں شامل تھا اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل اس کیس میں والد، چچا اور 5 بھائیوں سمیت کل 16 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔قتل کا واقعہ تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں پیش آیا تھا، جہاں مقتولہ کے پہلے شوہر ضیاالرحمٰن نے مبینہ طور پر قتل کو چھپانے کے لیے مقدمہ درج کروایا تھا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) کے مطابق، ضیاالرحمٰن نے موقف اپنایا کہ سدرہ نے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام تھا۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ کو جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کیا گیا اور ایف آئی آر میں عثمان نامی شخص سے مبینہ تعلق اور غیر شرعی نکاح کا بھی ذکر ہے۔پولیس نے تفتیش شروع کر رکھی ہے اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔