جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

کارڈ کے مطابق ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز دسمبر میں دبئی روانہ ہوئے تھے تاکہ شادی کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، معروف شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کی تقریبات 16 سے 18 جنوری کے درمیان ہوں گی، جن میں مہندی جاتی امرا میں، بارات لیک سٹی میں اور ولیمہ دوبارہ جاتی امرا میں منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔