اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے مبارکی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ملزمان کی شناخت مبارک عرف مبارکی، عمران، منظور اور رستم کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، جس میں ایک لاکھ روپے نقدی، 13 بوری کھاد، 3 جنریٹر ٹینکس، ایک سپرے ٹینک، ایک گریس گن، 2 بالٹی گریس، 3 کراس روٹاویٹر، 895 بوری باردانہ و سیبہ، 2 سنگل، 4 بیگ پوٹاش اور ناجائز اسلحہ شامل ہے۔