ایران میں بگڑتی صورتحال کیخلاف دنیا بھر میں ایرانی باشندوں کے مظاہرے

ایتھنز میںیونانی پارلیمنٹ کے سامنے ایرانی باشندوں کی بڑی تعداد جمع،احتجاج ریکارڈکرایا
 ایتھنز(یواین پی)ایران میں بگڑتی ہوئی داخلی صورتحال کے خلاف دنیا بھر میں ایرانی باشندوں کا احتجاج جاری رہا۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی ایرانی کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی، جہاں یونانی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے تہران میں نوجوانوں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ایتھنز کے مرکزی علاقے میں واقع یونانی پارلیمنٹ کے سامنے ایرانی باشندوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جنہوں نے ایران میں جاری حکومتی کریک ڈائون کے خلاف آواز بلند کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تہران اور دیگر شہروں میں نوجوانوں کے پرامن مظاہروں پر براہِ راست فائرنگ کی گئی