بگڑتی معاشی صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور سہولت کار ہیں:پی ٹی آئی

ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، حکومتی فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے:سلمان اکرم راجہ 
ہمارے لئے یہ ملک بنانا ریپبلک بن گیا ہے: زبیر عمر‘ قانون اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں : ثناء اللہ بلوچ
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بگڑتی معاشی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کو ذمہ دار قرار دیا ہے ،پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ جعلی حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے ،ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں پمز ہسپتال لایا گیااورہسپتال میں کیا ہوا کسی کو معلوم نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کی فیملی اور پارٹی رہنما انکی طبی سہولیات سے مکمل لاعلم ہیں اور ہم اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔۔ پی ٹی آئی رہنمازبیر عمر نے کہاکہ موجودہ حکومت اپریل 2022 میںبرسراقتدار آ ئی ہے اور چار سال کا وقت بہت طویل وقت ہے ہمارے وزیر خزانہ ہر بار یہی بات کرتے ہم بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی کامیابی جی ڈی پی سے ہوتی ہے مگر گزشتہ چار سال میں جی ڈی پی ملک کی بدترین جی ڈی پی رہی ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما ثناء￿ اللہ بلوچ نے کہاکہ ملک میں قانون اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی اور بلوچستان کی  ٖحالت ایک جیسی ہے ۔