چین میں دنیا کی پہلی 20 میگاواٹ کی سمندری ونڈ ٹربائن کامیابی سے نصب کر دی گئی

    بیجنگ (یواین پی)  دنیا کی پہلی 20 میگاواٹ صلاحیت کی آف شور ونڈ پاور ٹربائن کو چین کے صوبہ فوجیان کے سمندری علاقے میں کامیابی سے نصب کر دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں 20 میگاواٹ کلاس کی سمندری ونڈ ٹربائن کو سمندر میں نصب کیا گیا ہے، جو وسیع  پیمانے کی ونڈ ٹربائنز کی تحقیق، تیاری اور سمندری تنصیب کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے