لاہور(آئی این پی )الیکشن کمیشن میں این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گذار امیر اکبر کے وکیل سجیل شہریار سواتی پیش ہوئے جبکہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو نااہل کردیا ہے اب لاہور ہائیکورٹ کا سٹے ختم ہوگیا۔ 6 ماہ سے حلقہ این اے 175 نمائندگی سے محروم ہے۔ الیکشن کمیشن نے بعدازاں فیصلہ محفوظ کرلیا۔