اسرائیل کیلئے خطے میں ایران ہی سب سے بڑا چیلنج رہ گیا ہے، امریکہ ایران کیلئے مسائل پیدا تو کر سکتا ہے لیکن براہِ راست رجیم چینج ممکن نہیں
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے امریکہ ایران میں وینزویلا طرز پر بھی کارروائی کرسکتا ہے ، اسرائیل کے لیے خطے میں اب ایران ہی سب سے بڑا چیلنج رہ گیا ہے۔ایک انٹرویو میں ایران کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ پرامید ہیں کہ جلد ہی اپنے ملک کی داخلی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔انہوںنے واضح کیا امریکہ ایران کے لیے مسائل پیدا تو کر سکتا ہے، لیکن براہِ راست رجیم چینج ممکن نہیں، امریکہ کی کوشش زیادہ تر یہ ہوگی کہ ایران اپنے مسائل میں خود پھنس جائے، اور وہ بڑے اقدامات اٹھانے کے بجائے دیکھتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران میں وینزویلا طرز پر بھی کارروائی کرسکتا ہے ، تاہم اگر امریکہ یا اسرائیل کوئی بڑا قدم اٹھائیں تو ایرانی حکومت مضبوط ہو سکتی ہے۔