راولپنڈی میں پرامن انتخابات ہورہے ہیں،اگر مہاجرین کشمیر کی کوئی آواز ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے،میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات دانیال چودھری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پرامن انتخابات ہورہے ہیں،اگر مہاجرین کشمیر کی کوئی آواز ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔مہاجرین کشمیر کی نشستیں کوئی ختم نہیں کرسکتا یہ مطالبہ درست نہیں۔ راولپنڈی میںمہاجرین کشمیر کی تین نشستوں پر پولنگ کے دورانے اپنے دورے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال چودھری نے کہا کہ راولپنڈی میں پرامن انتخابات ہورہے ہیں۔اگر مہاجرین کشمیر کی کوئی آواز ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔ ہم مہاجرین کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ برتری مسلم لیگ ن کی ہوگی۔مہاجرین کشمیر کی نشستیں کوئی ختم نہیں کرسکتا یہ نشستیں قائم و دائم رہیں گی۔مہاجرین کشمیر کی نشستوں کے وجہ سے پاکستان اور مہاجرین کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔مہاجرین کشمیر کی نشستیں ختم کا کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔بلاول صاحب کے بیان پر کچھ نہیں کہونگا انکو حال ہی میں آزاد کشمیر میں دھچکہ لگا ہے