7 افراد کے قتل کا کیس، پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسماعیل کی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلی سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا ہے؟ کہا گیا ہے کہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون؟۔ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور سابق مشیر بھی رہے ہیں، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے‘جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ ملزم تو آپکی اپنی پارٹی کا بندہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے وکلا کو ہدایت دی  بار بار ملزم کیلئے بااثر ہونے کا لفظ استعمال نہ کریں، ملزم اتنا ہی نامور تھا تو پہلے روز ہی مقدمے میں نام ہونا چاہئے تھا