حکومت ڈیجیٹل اثاثوں کو منظم ماحول میں ڈھالنا چاہتی ہے:وزیر خزانہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل اثاثہ جات کو باقاعدہ اور منظم ماحول میں ڈھالنا چاہتی ہے، ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے استعمال کے تناظر میں مواقع اور خطرات موجود ہیں، توازن قائم کرنے کے لیے ریگولیشن ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئیکون ٹیکنالوجی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ جاتی فریم ورک پر گفتگو کی گئی ۔وزیر خزانہ نے وفد کو ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے فریم ورک کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔کرپٹو کونسل اور ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کی پیش رفت پر بھی بریفنگ  دی گئی ۔وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثہ جات میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو اجاگر کیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل اثاثہ جات کو باقاعدہ اور منظم ماحول میں ڈھالنا چاہتی ہے، ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے استعمال کے تناظر میں مواقع اور خطرات موجود ہیں