پورٹل کی ویلیو ایڈیشن کیلئے سمیڈا ،پی آئی ٹی بی کے مابین معاہدہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل کی افادیت کو بڑھانے کے لئے سمیڈا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی دستاویز پر سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد وسیم بھٹی نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کئے۔