مختلف مقامات سے2لڑکے ا غوا

مبین احمد گھر سے  ورکشاپ گیا جو ورکشاپ پہنچا نہ گھر واپس آیا
قصور(خصوصی رپورٹ)شہر اور گردونواح سے 2 لڑکوں کو اغوا کرلیاگیا، کاندوکھارا کے رہائشی محمدحنیف میو نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میرا 15سالہ بیٹا مبین احمد گھر سے موٹرسائیکل کی ورکشاپ پر گیا جو ورکشاپ پہنچا نہ گھر واپس آیا ، شک ہے کہ کسی نامعلوم ملزم نے اسے اغوا کرلیاہے، ٹبی دیال سنگھ کے رہائشی حمادارشد نے پولیس تھانہ چھانگامانگا کو بتایا کہ میرا 16سالہ بیٹا حسین ارشد گھر سے مدرسہ گیا جو تاحال واپس نہ آیا ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔