کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ سکول کے پرنسپل آفس کے باہر تھی،چیک کرنے پرغیر حاضرتھا
سکیورٹی افسر انسپکٹرافضل نے روزنامچے میں غیرحاضری کااندراج کروایا،جس پر تلخ کلامی ہوگئی
شیخوپورہ(آئی این پی ) فاروق آباد پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈیوٹی چیکنگ پر جھگڑے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر نے کانسٹیبل کی غیر حاضری لکھوائی جس پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران کانسٹیبل نے انسپکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول انسپکٹر کی شناخت محمد افضل اور کانسٹیبل کی شناخت محمد طاہر کے نام سے ہوئی، کانسٹیبل طاہر کی ڈیوٹی پی سی ٹریننگ سکول کے پرنسپل آفس کے باہر لگائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق سکیورٹی افسر انسپکٹر افضل نے چیک کیا تو کانسٹیبل طاہر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، انسپکٹر افضل نے کانسٹیبل کی غیر حاضری کا روزنامچے میں اندراج کروایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ غیر حاضری کا اندراج کروانے پر کانسٹیبل اور انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔