لوگ دور دراز سے آ کر کرنسی نوٹ اور انگوٹھیاں لوٹتے رہے‘ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گجرانوالہ(آئی این پی)گوجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کردی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کے ساتھ ساتھ چاندی کی انگوٹھیاں بھی پھینکی گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق شادی ہال میں روپے لوٹنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ لوگ دور دراز سے آ کر کرنسی نوٹ اور انگوٹھیاں لوٹتے رہے۔شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین مختلف طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔