بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو ہائیکورٹ کا جج بنائے جانے کا امکان ہے:اسد قیصر

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو ہائیکورٹ کا جج بنائے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا ہے کا ، 17 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری ہوگی ۔ سزا کے بعد اپیل بھی جج شاہ رخ ارجمند اور ہمایوں دلاور سنیں گے۔