وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے اسلام آباد اور دیگر اہم شہروں میں مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات کو بہترین انداز میں یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرے کا فوری سدباب کیا جائے۔ ملاقات میں یہ بھی بات ہوئی کہ محسن نقوی جلد سری لنکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔اس ملاقات کا مقصد نہ صرف موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لینا تھا بلکہ مستقبل میں حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔