دوران پرواز دو مسافروں کے درمیان شدید جھگڑا، ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

دوران پرواز دو مسافروں کے درمیان شدید جھگڑا، ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

ترکی سے برطانیہ جانے والی ایئر لائن جیٹ2 کی پرواز دوران دو مسافروں کے جھگڑے کے باعث طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے برسلز لینا پڑا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ تقریباً 30,000 فٹ کی بلندی پر تھا جب مسافروں کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑا نسلی نوعیت کے جملوں، شراب کے اثر اور موبائل چھیننے کے واقعے کی وجہ سے شروع ہوا۔ طیارے کے عملے نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔سیکورٹی وجوہات کے باعث پائلٹ نے طیارہ برسلز لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیلجین پولیس نے وہاں پہنچ کر دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ دونوں مسافروں پر مستقبل میں پرواز کرنے پر پابندی ہوگی اور کمپنی ان سے اضافی اخراجات کی واپسی طلب کرے گی۔ طیارہ بعد میں شام کو بغیر مزید حادثات کے مانچسٹر پہنچ گیا۔