سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز اور افسران کو نئی یونیفارم کی تیاری کے لیے فی کس 5 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ رقم افسران، وارڈنز اور اسسٹنٹس کو خود نئی یونیفارم سلوانے کے لیے دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، سٹی ٹریفک پولیس کو 24 فروری سے نئی یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ پہلے یہ تاریخ 14 فروری مقرر تھی۔
نئی یونیفارم کے حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
فیلڈ میں تعینات ٹریفک وارڈنز: ڈارک بلیو پینٹ اور وائٹ شرٹ
دفاتر میں تعینات عملہ: کوٹ زیب
خواتین اہلکار: اسکارف
حکام کا کہنا ہے کہ نئی یونیفارم کا مقصد فورس کو منظم اور نمایاں شناخت دینا ہے۔