لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، اور پہلے مرحلے میں لاہور کے لیے تبدیلی نافذ کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں یونیفارم تبدیل کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں تبدیلی عمل میں آئے گی۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق نئے اقدامات کے تحت الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا بھی آغاز کیا جائے گا، جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔ ان گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول پر لاکھوں روپے کی بچت متوقع ہے۔