لاہور( خصوصی رپورٹ) حکومت نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاجس کے تحت صنعتوں اور نجی شعبے کو غیر ضروری ہراسانی سے بچانے کی تیاری کر لی گئی۔ سیلز ٹیکس کے تمام سرکاری عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے بیرون ملک سے لیگل چینل کے ذریعے آنے والی سرمایہ کاری کو مزید چیکنگ سے استثنیٰ دینے اورایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کی غیر ضروری مداخلت روکنے کی سفارش کر دی ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا اختیار وزیراعظم آفس کو دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔کاروباری افراد اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ دینے اور ریگولیٹری مداخلت محدود کرنے کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی۔ وزارت صنعت و پیداوار نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کے علاوہ مالیاتی اداروں سے آنے والی رقوم کی مزید اسکروٹنی نہ کرنے کی سفارش کر دی