چوری ،ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شیراکوٹ سے 2 رکنی ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لیا۔ شیرا کوٹ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار کی کوشش کی ، ملزمان ذیشان، اقبال 100 فٹ روڈ کے قریب گرفتار کرلیاگیا۔