ملزمان میںعرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹائون نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والی دو خواتین سمیت 5 رکنی گینگ کے ملزمان عرفان، طارق، اقبال عرف بالا،مصباح بی بی اور شکوراں بی بی کو گرفتار کرکے ان سے 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔