ملزموں سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پانچ موبائل فون اور پستول برآمد ہوئے
لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے مکہ کالونی ریلوے لائنز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق ملزمان علی حمزہ اور زبیر شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نارتھ کینٹ اور گلبرگ کے علاقوں میں بھی وارداتیں کر چکے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پانچ موبائل فون اور ایک پستول برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون نے کامیاب کارروائی پر گلبرگ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔