رمضان میں پاسپورٹ دفاتر کے ا وقات کار، نئی فیسوں کا اعلان

پیر سے جمعرات تک ٹوکن صبح 9  سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوں گے
اسلام آباد(آئی  این پی )ملک  بھر کے پاسپورٹ دفاتر نے رمضان 2026 کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے نئے اوقات کار اور مختلف پاسپورٹ کیٹیگریز کی نئی فیسیں جاری کر دیں۔جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کائونٹرز عوامی خدمات کے اوقات میں تبدیلی کریں گے، جبکہ انتظامی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک ٹوکن اجرا اور عوامی خدمات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوں گی، جبکہ عمومی دفاتر کے اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔جمعہ کو عوامی خدمات اور ٹوکن اجرا صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک دستیاب ہوں گے، دفاتر اپنے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے