اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان پاسپورٹ آفس کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔