عنبرین جان چیئرپرسن پیمرا مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیمرا آرڈیننس 2002 کی سیکشن 6 کی شق (1) اور سیکشن 7 کی شق (1) کے تحت چند روز قبل اس تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا۔