بی این پی کو بھاری اکثریت سے مینڈیٹ ملنا بنگلہ دیش کی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: ایاز صادق

ٓاسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے سربراہ طارق رحمان کو مبارکباددی ہے اورطارق رحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار،کیاہے۔ ایک بیان میں سپیکر ایازصادق نے کہا کہ بی این پی کو بھاری اکثریت سے مینڈیٹ ملنا بنگلہ دیش کی عوام کے  اعتماد کا مظہر ہے، بنگلادیش میں پرامن اور شفاف انتخابات جمہوری اقدار کے استحکام کی علامت ہیں۔