صحت پر سیاست کرنا درست نہیں ، اگر بانی پی ٹی آئی کسی پرائیویٹ ڈاکٹرسے بھی علاج کا کہیں گے تو سپریم کورٹ کو آگاہ کریں:سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے ایوان بالا کو بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرے گی ۔ کسی کی صحت پر سیاست کرنا درست نہیں ہے اگر بانی پی ٹی آئی کسی پرائیویٹ ڈاکٹرز سے بھی علاج کا کہیں گے تو سپریم کورٹ کو آگاہ کریں۔جمعہ کو ایوان بالا میں اپوزیشن کی جانب سے بانی پی ٹی اائی کی صحت کے حوالے سے تقاریر کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جنوری میں بانی پی ٹی آئی نے شکایت کی ان کو ڈرپ دیے گئے جس کے دو تین بعد بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں فرق نہیں پڑا جس کے بعد جیل حکام نے پمز کو خط لکھا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کچھ چیزیں کلئیر ہوگئی ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اپنی لیونگ کنڈیشن سے مطمئن ہیں اورجو اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ نے رپورٹ دی اس کو سلمان صفدر کی رپورٹ نے کنفرم کیا ہے‘انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہوگا،سپریم کورٹ حکم دے جس بھی ڈاکٹرز سے چیک اپ چاہتے ہیں وہ ہوگا،