لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے ہالی روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں جاری ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت:
خواتین: ثنا، رضیہ، عنایہ، ماہی، ردا، ماہم، عیشا
مرد حضرات: عثمان، ابرار، حسن، علی، سلطان، معظم، امجد
برآمدگی:
پولیس نے موقع سے حقہ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔