گلبرگ پولیس کا شیشہ پارٹی پر چھاپہ، 4 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

گلبرگ پولیس کا شیشہ پارٹی پر چھاپہ، 4 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

لاہور میں گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارا اور 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کو پلازہ الحفیظ ٹاور سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ شیشہ پارٹی میں مصروف تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے اقدامات کو ہر صورت روکنا ہوگا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔