چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے 6 نئے ججوں سے حلف لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے 6 نئے ججوں سے حلف لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج 14 فروری 2025 کو 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

 چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے مستقل ججز میں شامل ہیں:

جسٹس عامر فاروق
جسٹس اشتیاق ابراہیم
جسٹس شکیل احمد
جسٹس شفیع صدیقی
جسٹس صلاح الدین پنہور
جسٹس ہاشم کاکڑ
جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور قائم مقام جج حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز، اٹارنی جنرل، وکلاء، لاء افسران، ججز کے اہل خانہ اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ یہ تقریب سپریم کورٹ کے احاطے کے لان میں منعقد کی گئی، جو کہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار کھلی جگہ پر حلف برداری کی تقریب تھی۔ان تقرریوں کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔ان نئے ججز کی شمولیت سے سپریم کورٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔