ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان دینے کا اعلان

ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارت کو اربوں ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس میں مستقبل میں ایف-35 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوں گے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت مل کر انتہا پسند دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف عائد کرے گا، امریکہ بھی اتنا ہی ٹیرف لگائے گا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو دوگنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے امریکی صدر کو دورۂ بھارت کی دعوت بھی دی۔واضح رہے کہ بھارت نے 2008 سے اب تک امریکہ سے 20 ارب ڈالر سے زائد کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں، اور آئندہ دہائی میں اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے 200 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی کی توقع کی جا رہی ہے۔