صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ پہلے وہ 1 ٹریلین ڈالر کا بجٹ چاہتے تھے، لیکن عالمی کشیدگی اور بڑھتے خطرات کے پیش نظر فوجی اخراجات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بجٹ کو “Dream Military” کے قیام کے لیے ضروری قرار دیا، جو امریکا کو ہر دشمن کے خلاف محفوظ رکھے گا۔ٹرمپ کے مطابق اضافی فنڈز کا کچھ حصہ امریکی ٹیرف محصول سے حاصل کیا جائے گا۔ موجودہ فوجی بجٹ 2026 میں تقریباً 901 ارب ڈالر ہے، جس سے اگلے سال 50 فیصد اضافہ ہوگا۔اس اعلان کے بعد بین الاقوامی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں اُتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اور صدر نے صنعت میں اعلیٰ عہدے داروں کی اجرتوں اور منافع پر پابندیوں کا عندیہ بھی دیا۔ تجویز کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہوگی، اور قانون دانوں نے اس کے وفاقی خسارے پر اثرات کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔