سولر صارفین کے بلنگ نظام میں تبدیلی ،اضافی پینلز سے بجلی پر دیا جانے والا ریلیف ختم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو صفر یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک نافذالعمل کر دیا گیا ۔نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے